حیدرآباد:پولیس کی کارروائی،جعلی نیب افسر گرفتار

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2016 07:11am

حیدرآباد:حیدرآباد میں کوٹری پولیس نے قاسم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی نیب افسرکوگرفتارکرلیا۔ ملزم بھتہ وصولی جیسی وارداتوں میں ملوث تھا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں کوٹری پولیس نے قاسم آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے جعلی نیب افسرکوگرفتارکرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارملزم جاوید خودکونیب افسرظاہرکرکے بلڈرزکوبلیک میل کرتا تھا اور ان سے بھتہ وصول کرتا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم بھتہ وصولی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم جاوید کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جہاں تفتیش کے دوران مزید انکشافات ہونے کا امکان ہے۔

Read Comments