Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راجن پور:آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ کچے میں حکمت عملی کے تحت آپریشن ضرب آہن کو آگے بڑھا رہے ہیں، علاقے کو مستقل بنیادوں پر جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا مشن ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے ضلع راجن پور کی حدود میں کچے کے علاقے میں جاری آپریشن ضرب آہن کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب آہن کا مقصد قانون کی عمل داری قائم کرنا ہے۔ شرپسندوں کو ایک خاص علاقے میں گھیر لیا ہے، آئی جی نے کہا کہ پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے تاہم پولیس کو رینجرز کی جانب سے مارٹر اٹیک کے ذریعے برتری حاصل ہے۔
Click to see more