وزیراعلیٰ ہاوس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کا خطرہ

شائع 18 دسمبر 2015 05:28pm

کراچی میں وزیراعلیٰ ہاو¿س اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کا خطرہ منڈلانے لگا، حساس اداروں نے دہشتگردوں کے حملوں کے خدشات سے متعلق مراسلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ منڈلانے لگا،حساس اداروں نے وزیراعلیٰ ہاو¿س اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کا خدشہ ظاہر کردیا،جاری کردہ مراسلے کے مطابق وزیراعلی ہاوس کو ٹارگٹ کیے جانے کا خدشہ موجود ہے،سیکیورٹی فورسز اور سیاسی رہنماوں پر حملوں کا بھی خطرہ ہے،مراسلے میں وزیراعلیٰ ہاو¿س پرسیکیورٹی خامیوں کا بھی انکشاف کیا،وزیراعلیٰ ہاوس کے باہرلگے 28 میں سے 15 کیمرے خراب ہیں،وزیراعلیٰ ہاو¿س کے سامنے بکتربند گاڑیوں کی پارکنگ بنادی گئی ہے،گیٹ نمبر ایک سے وزیراعلیٰ کی آمدورفت کے موقع پر گارڈز ٹریفک یا راہگیروں کو نہیں روکتے،مراسلے میں سفارش کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ ہاو¿س کے قریب ہوٹل سمیت دیگر بلند عمارتوں پر پولیس گارڈز تعینات کیے جائیں۔

Read Comments