Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے لال مسجد کے سابق امام مولانا عبدالعزیز کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں، اسی لیے انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکتا، فاٹا میں نئی فورس کیلئے اڑتالیس ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں۔قومی اسمبلی میں اپنی وزارت کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ضرب عضب کے بعد ملک بھر میںبارہ ہزار سے زائد جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد ساڑھے چھ ہزار سے زائد آپریشن کیے گئے،چوہدری نثار نے کہا کہ مولانا عبدالعزیزکیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں،انہیں گرفتار نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے پیشرفت پرارکان کو اعتماد میں لیں گے، فاٹا میں نئی فورس کی تعیناتی کیلئے 48ارب مختص کردیے ہیں، چوہدری نثار علی خان کامزید کہنا ہے کہ بوگس اسلحہ لائسنس پر کارروائی جنوری سے شروع کرینگے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے لال مسجد کے سابق امام مولانا عبدالعزیز کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں، اسی لیے انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکتا، فاٹا میں نئی فورس کیلئے اڑتالیس ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اپنی وزارت کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ضرب عضب کے بعد ملک بھر میںبارہ ہزار سے زائد جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد ساڑھے چھ ہزار سے زائد آپریشن کیے گئے،چوہدری نثار نے کہا کہ مولانا عبدالعزیزکیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں،انہیں گرفتار نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے پیشرفت پرارکان کو اعتماد میں لیں گے، فاٹا میں نئی فورس کی تعیناتی کیلئے 48ارب مختص کردیے ہیں، چوہدری نثار علی خان کامزید کہنا ہے کہ بوگس اسلحہ لائسنس پر کارروائی جنوری سے شروع کرینگے۔