Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پمزاسپتال زیادتی کیس کے ملزم کرشن کمارکوتین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پمززیادتی کیس کے ملزم کرشن کمارکو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
ملزم کرشن کمار پر پمز میں زیر علاج معذور لڑکی سے زیادتی کا الزام ہے، ملزم کو گزشتہ روز ہری پور سے گرفتار کیا گیا،کرپشن کمار پمز اسپتال میں میل نرس تھا جسے نوکری سے بھی فارغ کردیا گیا ہے۔