پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے پر کونسلر جیل بھیج دیا

شائع 18 دسمبر 2015 05:38pm

پشاور: پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے والے یونین کونسلر سلیم خان کو تین روز کیلئے جیل بھیج دیا گیا، کونسلر پر مہم میں رکاوٹ ڈالنے، پولیو ورکرز کو تنگ کرنے اور بچوں کو پولیو قطرے سے روکنے کا الزام عائد کیا گیا۔

پشاور کے علاقے، شگئی ہند کیان کے کونسلر سیلم خان نے پولیو ورکرز کو ،بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے روکا، جس پر اسے گرفتار کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض محسود نے، تھری ایم پی او کے تحت ،تین روز کیلئے جیل بھیج دیا۔

Read Comments