ممبئی:فواد خان اور ماہرہ کی معروف اور خوبصورت جوڑی ایک بار پھر مداحوں کو اپنا دیوانہ بنانے آرہی ہے لیکن بالکل الگ انداز میں جسے دیکھ کر شائقین حیرت زدہ رہ جائیں گے۔
بھار تی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں اداکار معروف کمپنی کے اشتہار میں ایک ساتھ آرہے ہیں لیکن اس بار دونوں کے درمیان ہے کچھ بہت ہی خاص۔
اشتہار میں ماہرہ اور فواد خوبصورت جوڑی کے روپ میں نظر آئیں گے جسے لوگ یقیناً پسند کریں گے،دونوں کا یہ نیا انداز بھارتی فلمسازوں کی توجہ حاصل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا اور انہیں اپنی فلموں کیلئے ایک نئی اور رومینٹک جوڑی مل جائے گی۔