Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار آج شام پانچ بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ چوہدری نثار دونوں رہنماوٴں اعتزاز احسن اور خورشید شاہ کے الزامات اور چینجلز کا جواب میڈیا کے سامنے دیں گے۔
یہ تھے وہ الفاظ جس کے ردعمل میں وزیرداخلہ نے آج دوبارہ پریس کانفرنس بلالی ، اعتزازاحسن نے میڈیا سے بات چیت میں یہ بھی کہا کہ اعتزازاحسن نے مے فیئر فلیٹس کی تصدیق کرکے وزیراعظم کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے۔۔
وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس میں اس معاملے پر وضاحت کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔ چوہدری نثار علی خان احتساب کیلئے اعتزاز احسن کے چیلنج کا بھی جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ چوہدر نثار نے میڈیا سے بات چیت میں چوہدری اعتزاز احسن پر شدید تنقید کی تھی، اور انہیں وارننگ دی تھی کہ اب وہ بچ کر رہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ پریس کانفرنس کے دوران سرفرازمرچنٹ ،تحریک انصاف کی جانب سے ایف نائن پارک میں ہرصورت جلسے کے اعلان کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔