عمران خان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا

شائع 13 اپريل 2016 11:15am

لاہور:عمران خان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا کہتے ہیں جو بھی چاہتا ہے ہمارے اکاوٴنٹس چیک کر لے،میاں صاحب قوم کے پیسوں پر باہر علاج کراتے ہیں،ان لوگوں کو جیلوں میں ڈالنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم اور حکومتی وزراء پر برس پڑے۔

کہا ن لیگ نے 1997 میں بھی شوکت خانم اسپتال کو تنقید کا نشانہ بنایا،وزیراعظم کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو قوم کے پیسوں سے باہر چلے جاتے ہیں،ان لوگوں میں شرم نہیں ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے لیڈر کو بچانے کیلئے خیراتی ادارے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،جو بھی چاہتا ہے ہمارے اکاوٴنٹس چیک کر لے،انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب قوم کے پیسوں پر باہر علاج کراتے ہیں اور یہاں مریضوں کواسپتالوں میں علاج کی سہولتیں میسر نہیں۔

Read Comments