سینیئررہنماؤں کی بلاول کونوازشریف سےنہ ملنے کی تجویز

شائع 13 اپريل 2016 11:36am

پیپلز پارٹی کا اجلاس بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت جاری ہے،اجلاس میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں سے اتحاد کے حوالے سے بریفنگ دی جارہی ہے۔

آج نیوز کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں سے اتحاد کے حوالے سے بریفنگ دی جارہی ہے۔اجلاس میں راجہ پرویز اشرف ،لطیف کھوسہ ،فاروق ایچ نائیک اور فیصل کریم کنڈی شریک ہیں۔

اجلاس میں سینیئر رہنماؤں نے لندن میں نوازشریف سے کسی صورت ملاقات نہ کرنے اور پاناما لیکس کے معاملے میں کسی کو دباؤ میں نہ آنے کی تجویز دی ہے۔

Read Comments