چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن،6 پولیس اہلکار شہید،15 یرغمال

شائع 13 اپريل 2016 12:18pm

رحیم یار خان ،راجن پور:رحیم یار خان اور راجن پور کے قریب کچے کے علاقہ میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کے دوران ڈاکووٴں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد چھ ہو گئی،ڈاکووٴں نے پندرہ پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔

رحیم یار خان اور راجن پور کے قریب کچے کے علاقہ میں ضرب آہن گیارھویں روز میں داخل ہوگیا۔پولیس کچی مورو میں داخل ہوئی تو ڈاکووٴں نے حملہ کر کے پولیس پارٹی کو یرغمال بنا لیا،ڈاکووٴں نے دھمکی دی ہے کہ اگر آپریصن بند نہ کیا گیا تو یرغمالی افراد کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔

پولیس کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بند کردیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب آہن میں ڈاکووٴں کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے جا چکے ہیں جبکہ اب تک پانچ ڈاکو ہلاک اور ان کے ایک سو پچاس سے زائد سہولت کاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Read Comments