پنجاب اسمبلی : پانامہ لیکس پر حکومت کیخلاف اپوزیشن کا دباو برقرار

شائع 13 اپريل 2016 02:00pm

لاہور:پنجاب اسمبلی میں پانامہ لیکس ایشو پر حکومت کے خلاف اپوزیشن کا دباو برقرار ہے، تحریک التواءکی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا ایوان سے باہر احتجاجی مظاہرہ، محمود الرشید کہتے ہیں نواز شریف حکومت بچانے لندن گئے ہیں مگر ایک ہفتے بعد ملک میں بھونچال آجائے گا۔

پنجاب اسمبلی میں پانامہ لیکس پر اپوزیشن کی تحریک التواءخلاف ضابطہ قرار دے کر مسترد ہوئی تو اپوزیشن ارکان نے محمود الرشید کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرے سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ تحریک ملتوی کرنا غیر جمہوری ہے، حکومت کو لوٹا ہوا پیسہ واپس لانا ہوگا،انکا کہنا تھا کہ نواز شریف حکومت بچانے لندن گئے ہیں مگر اب آنے والے بھونچال کو کوئی نہیں روک سکتا۔

احتجاج کے بعد تمام اپوزیشن ارکان بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ایوان میں داخل ہوئے اور ایوان کے اندر بھی پانامہ لیکس کے ایشو پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

Read Comments