گلگت بلتستان، لینڈ سلائیڈنگ ،شاہرہ قراقرم بند ،قحط کی صورتحال درپیش

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2016 05:17pm

گلگت :گلگت بلتستان کاجہاں حالیہ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے حالات بدسے بدتر ہوگئے ہیں۔ شاہراہ قراقرم کی بندش کے باعث صوبے میں قحط کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔پیٹرول نایاب،اشیاء خوردونوش بھی نہیں دستیاب،حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے گلگت بلتستان میں زندگی کا پہیہ جام کردیا۔

شاہ راہ قراقرم کی بندش کے باعث علاقے کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے۔ جس کے باعث غذائی بحران پیدا ہوگیاہے۔ادویات کی بھی شدید کمی ہے۔

پٹرول نایاب ہے۔جن پمپس پر تھوڑا بہت دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگیں نظرآتی ہیں۔عوامی موٴقف اورپٹرول پمپس پر لگی لائنیں اپنی جگہ۔لیکن وزیراعلیٰ حافظ الرحمان کے خیال میں علاقے میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں،البتہ آٹا کا بحران ہے تاہم وہ بھی سنگین نوعیت کا نہیں۔

گلگت،غذر،استور،اسکردو،ہنزہ سمیت دیگر شہروں میں کئی دنوں سے بجلی بھی غائب ہے، حکومت نے اگرہنگامی بنیادوں پر خاطر خواہ اقدامات نہ کیے تو صوبے میں لاکھوں زندگیوں کو بچانا مشکل ہوجائیگا۔

Read Comments