خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ پر اختلافات میں شدت

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2016 05:17pm

پشاور :خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے بیوروکریسی و پولیس کے مابین اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے۔ترامیم کا مسودہ ماہرین قانون و دیگر افسران کو ارسال کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے بیوروکریسی و پولیس کے مابین اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔ محکمہ پولیس نے مسترد شدہ مسودہ قانونی رائے کیلئے مختلف ریٹائرڈ پولیس اعلیٰ افسران ، صوبے کے ریجنل پولیس افسران ، ڈسٹرک پولیس افسران سمیت دیگر ماہر قانون کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام افراد کو سولہ اپریل تک مسودے سے متعلق قانونی رائے طلب کی گئی ہے جس کے بعد ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں آئندہ سے متعلق لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ دوہزار سولہ کو صوبائی حکومت کی چار رکنی ٹیم نے منظور کر کے اسمبلی میں پیش کرنا تھاتاہم بیوروکریسی کی جانب سے ایکٹ میں ترامیم کے مسودے پر اعتراضات کے باعث معاملہ تاحال تاخیر کا شکار ہے۔

Read Comments