چنیوٹ :محنت کش پر تشدد ، بکریاں دریا میں پھینک دیں

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2016 05:17pm

چنیوٹ :کھیتوں میں بکریاں لے کر کیوں آئے؟۔چنیوٹ کے زمیندارنے محنت کش پرتشدد کرکے اس کی سو سے زائد بکریاں دریا میں پھینک دیں۔

نواحی گاوٴں اوبھان کے رہائشی محمد اسلم کا بیٹا اوربھتیجا بکریاں چراتے ہوئے کھیت میں داخل ہوگئے۔جس پر زمیندار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان پرتشدد کیا اوربکریاں دریا میں پھینک دیں۔ جب کہ پانچ بکریوں اورمحمد اسلم کے بیٹے کو اپنے ساتھ لے گیا۔

شور مچانے پر ارد گرد کے لوگوں نے بکریوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن چند ہی کوپانی سے نکالا جاسکا۔ مغوی محنت کش کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ پولیس معاملے پرکارروائی کرکے جلد از جلد ان کے بیٹے کو بازیاب کرائے۔

Read Comments