کراچی :القاعدہ برصغیر کا رہنما پولیس مقابلے میں ہلاک

شائع 13 اپريل 2016 04:23pm

فائل فوٹو

کراچی :کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دستی بم حملے کرنے والے القاعدہ برصغیر کے دہشت گرد پولیس مقابلے میں مارے گئے، جبکہ تیسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ ایک سال سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد مارے گئے،علی الصبح کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا،جس کی تفصیلات بتاتے ہوئے سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب نے اہم انکشافات کیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد مرتضٰی عرف ابو ہریرہ نے انکشاف کیا کہ حرکت المجاہدین العالمی کے امیر ضرار عرف ایوب بھائی جیل سے رہائی کے بعد ساتھیوں سمیت القاعدہ برصغیر میں شامل ہوگئے ہیں۔پولیس نے دہشت گردوں کے زیر استعمال مکان سے اسی کلو بارود کے علاوہ بڑی تعداد میں بم سازی کیلئے استعمال سامان بھی برآمد کرلیا۔

Read Comments