Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
فائل فوٹولندن :وزیر اعظم نوا زشریف نے کہا ہے کہ وہ لندن چیک اپ کیلئے آئے ہیں ،چوہدری نثار نے حکومتی نقطہ نظر بیان کردیا ہے جبکہ زرداری صاحب سے ان کے اچھے تعلقات ہیں ۔یہ بات انہوں نے لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں لندن چیک اپ کیلئے آیا ہوں ۔اس موقعے پر اپوزیشن کے الزامات سے متعلق نواز شریف کا کہنا تھا کہ ا بھی ہم خندا پیشانی سے سب کچھ برداشت کررہے ہیں ،پانامہ لیکس پر قوم سے خطاب کرچکاہوں ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم نے بردباری سے دھرنے کو برداشت کیا ہے، زرداری صاحب کیساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ وزیر اعظم بننے کے بعد زرداری صاحب کے پاس گئے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی پی کے دور میں ایک مرتبہ بھی حکومت گرانے کی کوشش نہیں کی ۔اس موقعے پر انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ صاحب خود کو اکیلا کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لیکس کا معاملہ ہوتا تو انکو لندن کے بجائے پانامہ میں ہونا چاہیئے تھا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ کونسے قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ دیانت داری کے ساتھ قوم کی خدمت کررہے ہیں اورچیک اپ کے بعد ہم دگنی اسپیڈ سے کام کریں گے۔ ملک آگے بڑھ رہا ہے،مجھے ملک کی خوشحالی زیادہ عزیز ہے۔
فائل فوٹو
لندن :وزیر اعظم نوا زشریف نے کہا ہے کہ وہ لندن چیک اپ کیلئے آئے ہیں ،چوہدری نثار نے حکومتی نقطہ نظر بیان کردیا ہے جبکہ زرداری صاحب سے ان کے اچھے تعلقات ہیں ۔یہ بات انہوں نے لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں لندن چیک اپ کیلئے آیا ہوں ۔اس موقعے پر اپوزیشن کے الزامات سے متعلق نواز شریف کا کہنا تھا کہ ا بھی ہم خندا پیشانی سے سب کچھ برداشت کررہے ہیں ،پانامہ لیکس پر قوم سے خطاب کرچکاہوں ۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم نے بردباری سے دھرنے کو برداشت کیا ہے، زرداری صاحب کیساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ وزیر اعظم بننے کے بعد زرداری صاحب کے پاس گئے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی پی کے دور میں ایک مرتبہ بھی حکومت گرانے کی کوشش نہیں کی ۔اس موقعے پر انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ صاحب خود کو اکیلا کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لیکس کا معاملہ ہوتا تو انکو لندن کے بجائے پانامہ میں ہونا چاہیئے تھا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ کونسے قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ دیانت داری کے ساتھ قوم کی خدمت کررہے ہیں اورچیک اپ کے بعد ہم دگنی اسپیڈ سے کام کریں گے۔ ملک آگے بڑھ رہا ہے،مجھے ملک کی خوشحالی زیادہ عزیز ہے۔