Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر حکمرانوں کے احتساب کا سنہری موقع ملا ہے اسے ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے، تین تحقیقاتی کمپنیوں کی خدمات حاصل کر رہے ہیں، حقائق قوم کو بتائیں گے۔ ہمارا ساتھ نہ دینے والی اپوزیشن تنہا رہ جائے گی۔
پانامہ لیکس کے معاملے پر ملک میں سیاسی محاذ آرائی کا ماحول ہے، وزیراعظم کے بعد اب تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بھی لندن روانہ ہو گئے۔روانگی سے قبل گھر کے باہر اور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر حکمرانوں کا احتساب کرنے کے لیے سنہری موقع ملا ہے اسے ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے بتایا کہ انہوں نے پانامہ لیکس کے معاملے پر تحقیقات کے لیے تین تحقیقاتی کمپنیوں سے رابطہ کر رہے ہیں، حقائق قوم کو بتائیں گے چیئرمین تحریک انصاف نے واضح کیا کہ اقتدار میں آکر حکمران ملک کو لوٹتے ہیں،پانامہ لیکس کے معاملے پر تمام اپوزیشن ایک ہے،جو ہمارا ساتھ نہیں دے گا وہ تنہا رہ جائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کہہ رہی ہے جمائما کے گھر کے باہر احتجاج کریں گے،وہ عقل سے کام لیں، میں تو رائیونڈ جا کر وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کروں گا،یہ جمائمہ کے پاس کیا کرنے جا رہے ہیں،عمران خان نے سوال کیا کہ چوہدری نثار کہتے ہیں خورشید شاہ کی فائلیں ان کے پاس پڑی ہیں، وہ تحقیقات کیوں نہیں کرتے؟ وزیرداخلہ ہیں یا بلیک میلر ۔