پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں روز بروز اضافہ

اپ ڈیٹ 14 اپريل 2016 09:36am

اسلام آباد:پاکستان پر قرضوں کا بوجھ روز بروز بڑھ رہا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے رواں سال مجموعی قومی پیداوار میں قرضوں کا حجم پینسٹھ فیصد تک پہنچ جائے گا۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے فسکل مانیٹر دوہزار سولہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس پاکستان کے قرضوں کی مالیت اس کے جی ڈی پی کے چونسٹھ اعشاریہ چار فیصد کے برابر تھی، تاہم مزید اضافے کے نتیجے میں خدشہ ہے کہ رواں سال قرضوں کا حجم پینسٹھ فیصد تک پہنچ جائے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال حکومت کی آمدن میں بھی اضافہ متوقع ہے، جو رواں سال جی ڈی پی کے پندرہ اعشاریہ سات فیصد اور آئندہ سال سولہ اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ جائے گی، جبکہ اخراجات کا تناسب انیس اعشاریہ آٹھ فیصد برقرار رہے گا، اس طرح رواں سال مالی خسارہ چار اعشاریہ ایک فیصد رہے گا۔

Read Comments