Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی سولو فلائیٹ کے حق میں نہیں۔چاہتے ہیں کہ سب کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھیں۔پرویز الہی کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کو نظر انداز نہیں کر سکتے،لیکن اس معاملے پر شہبازشریف کی خاموشی معنی خیز ہے۔
لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پانامہ لیکس کے ایشو پر بات چیت کے لیے ق لیگ کے رہنما پرویز الہٰی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ جلدی میں ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے کام ادھورا رہ جائے،پانامہ لیکس پر مشترکہ موقف اپنائیں گے۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی خاموشی معنی خیز ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے موقف کی طرح ق لیگ کا موقف بھی واضح ہے۔ق لیگ بھی اس معاملے کی تحقیقات چاہتی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان چوبیس اپریل کو اسلام اباد میں پارٹی کے یوم تاسیس پراپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔