پاکستانی سیاست میں ڈرگ لیکس ہنگامہ کھڑا کرنے والی ہے،رانا ثناءاﷲ

شائع 14 اپريل 2016 12:55pm

لاہور:وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد پاکستانی سیاست میں ڈرگ لیکس ہنگامہ کھڑا کرنے والی ہے۔ تمام اراکین اسمبلی کا بلڈ ٹیسٹ ہونا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کرپٹ، الکوحل اور ممنوعہ ادویات کا استعمال کرنے والوں پر الیکشن لڑنے اور قومی سیاست میں حصہ لینے پر پابندی ہونی چاہیے۔ ضروری ہے کہ تمام سیاستدانوں کا بلڈ ٹیسٹ کیا جائے اور نیگٹیو رپورٹ پر ایسے افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نشے کے زیر اثر فیصلے کرنے والے ملک کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں اور ایسے لوگوں کا سیاست میں رہنا کسی خطرے سے خالی نہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمودالرشید نے رانا ثناءاللہ کی غیر معقول تجویز کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی کے بلڈ ٹیسٹ ہوئے تو سب سے پہلے وزیر قانون پنجاب ہی نا اہل ہوں گے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ اب قومی تحریک بنتا جا رہا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد رائیونڈ میں دھرنے کی کال دی جائے گی۔

Read Comments