Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ غریبوں کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے اورنج لائن منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔کچھ قانونی مسائل کا سامنا ہے مگر عدالتیں میرٹ پر فیصلہ کریں گی اور جلد تمام مشکلات حل ہوجائیں گی۔
لاہور میں منعقدہ شون ڈونگ بزنس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناتھا کہ اورنج لائن منصوبہ غریب لوگوں کو مزید بہتر سفری سہولت فراہم کرے گا،یہ منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے میں الیٹ کلاس غریب لوگوں کے لیے کچھ مسائل پیدا کررہی ہے۔قانونی رکاوٹیں بھی حائل ہیں لیکن امید ہے عدالتیں شفاف تحقیقات کریں گی اور جلد تمام مشکلات دور ہوجائیں گی۔
انہوں نے کہا چین کے صوبے شون ڈونگ اور پنجاب کے درمیان روابط مزید مضبوط ہورہے ہیں لاہورمیں سٹیٹ آف دی آرٹ گارمنٹ انڈسٹریل ذون چینی حکومت کے تعاون سے بنایا جارہا ہے جس سے ٹیکسٹائل اور گارمنٹ انڈسٹری کو بھرپورفوائد حاصل ہوں گے۔