ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار شکتی کپور کی بیٹی خوبرو اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم باغی کے حوالے سے میڈیا کی توجہ کا مر کز بنی ہوئی ہیں ،حال ہی میں انہوں نے ایک ایسی خواہش کا اظہار کیا جسے سن کر فلم انڈسٹری کے اداکار رنبیر کپور اور رنویر سنگھ حیران رہ گئے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے کئے گئے سوال کہ وہ مستقبل میں کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں کے جواب میں شردھا کا کہنا تھا کہ میں آئندہ فلموں میں رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرناچاہتی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری بہت بڑی خواہش ہے کہ میں ان دونوں اداکاروں کے ساتھ کام کروں۔
واضح رہے کہ شردھا ان دنوں اپنی آنے والی فلمیں باغی اور اوکے جانوکی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔فلم باغی میں ان کے مد مقابل اداکار ٹائیگر شروف اہم کردار نبھا رہے ہیں۔