چھوٹو گينگ کیخلاف حتمی آپريشن کي تيارياں

اپ ڈیٹ 15 اپريل 2016 11:35am

راجن پور:چھوٹو گينگ کے خلاف حتمی آپريشن کی تيارياں کي جا رہي ہيں، پاک فوج کے دستے راجن پور کے کچے ميں پہنچ گئے ہيں، رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اڑتاليس گھنٹے ميں کچے کے علاقے کو کليئر کراديا جائےگا۔

چھوٹو گينگ کے خلاف آپريشن ضرب آہن کي معطلی کے اڑتاليس گھنٹے بعد حتمی کارروائي کے لئے فوج راجن پور کے کچے ميں پہنچ گئي ہے، فوجي دستوں کو ہيلي کاپٹرز کے ذريعے کچے ميں اتارا گيا۔

وزير قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے مطابق آپريشن ميں پوليس اب بھي ہراول دستہ ہوگي۔۔بيس پوليس اہلکار تاحال چھوٹو گينگ کے پاس يرغمال ہيں اور آپريشن کي صورت ميں انہيں قتل کرنے کي دھمکی دی گئي ہے۔ آپريشن کي تيارياں ديکھ کر چھوٹو گينگ نے بھي ہاتھ پاؤں مارنا شروع کرديے ہيں۔

ذرائع کے مطابق چھوٹو گينگ نے مغوی پوليس اہلکاروں کے ورثا سے رابطہ کيا اور دھمکی دی کہ احتجاج کرکےآپريشن نہ رکوايا گيا تو مغوي اہلکاروں کو نقصان پہنچايا جاسکتا ہے۔ اس پيغام کے بعد راجن پور ميں مغوی پوليس اہلکاروں کے ورثاء سڑکوں پر نکل آئے اور انڈس ہائي وے پر دھرنا دے ديا، پشاور سے کراچي آمدورفت بند ہوکر رہ گئي۔

وزيرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پوليس کو کھانے اور ہتھياروں کي کوئي کمي نہيں ہے۔آئندہ اڑتاليس گھنٹوں ميں کچے کے علاقے کو کليئر کراليا جائےگا۔

رانا ثناء اللہ نے واضح کيا کہ چھوٹو گينگ ان کا سياسی مخالف نہيں ہے بلکہ ايک جرائم پيشہ گروہ ہے، ان کے خلاف جتنی بار آپريشن کي ضرورت پڑی کيا جائےگا۔چھوٹو گينگ سے مقابلے ميں ہلاک ہونے والے پوليس اہلکاروں کي نماز جنازہ گذشتہ روز ادا کردی گئي تھی۔

Read Comments