اپ ڈیٹ 16 اپريل 2016 09:51am

اواتار کے 4 سیکوئل بنانے کا اعلان

مشہور ہدایت کار جیمز کیمرون نے ہولی وڈ بلاک بسٹر ‘ایواتار’ کے چار سیکوئل بننے کا اعلان کر دیا۔

 اواتار کے ہدایت کار نے فاکس سٹوڈیوز کی ایک تقریب کے دوران کہا کہ ان کا خیال میں اس فرنچائز کومزید کامیاب بنانے کے لئے چار سیکویل بنائے جانے چاہیئں کیونکہ اس موضوع پر ابھی بہت کچھ پیش کیا جانا باقی ہے۔ کیمرون نے بتایا کہ ایواتار 2 2018 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جبکہ تیسرا، چوتھا اور پانچواں حصہ 2020، 2022 اور 2023 کو سامنے آئیں گے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ چاروں فلموں کی کہانی یکسر مختلف ہوں گی، لیکن سب ایک بڑے پلاٹ کا حصہ ہیں۔

Read Comments