Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
فائل فوٹوگلگت :گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم تیرہ روز بعد آمدورفت کیلئے کھول دی گئی۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کامیاب امدادی کارروائیوں پر پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کو خراج تحسین پیش کیا۔ شمالی علاقہ جات میں بارشوں اورلینڈ سلائیڈنگ سے کئی مقامات پربند قراقرم ہائی وے کو پندرہ روزکی جدوجہد کے بعد کھول دیا گیا۔ شاہراہ قراقرم بشام ٹو پٹن،گلگت ٹو ہنزہ اورگلگت ٹوداسو تک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔دو ہفتے کی بندش کے بعد شاہراہ قراقرم کھلنے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، گلگت کے شہریوں نے پاک فوج سے اظہار تشکر کیا۔پاک فوج نے متعلقہ حکام کو لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پرغذائی اجناس فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ کامیاب آپریشن کے بعد محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے پاک فوج اورایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
فائل فوٹو
گلگت :گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم تیرہ روز بعد آمدورفت کیلئے کھول دی گئی۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کامیاب امدادی کارروائیوں پر پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کو خراج تحسین پیش کیا۔
شمالی علاقہ جات میں بارشوں اورلینڈ سلائیڈنگ سے کئی مقامات پربند قراقرم ہائی وے کو پندرہ روزکی جدوجہد کے بعد کھول دیا گیا۔ شاہراہ قراقرم بشام ٹو پٹن،گلگت ٹو ہنزہ اورگلگت ٹوداسو تک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔دو ہفتے کی بندش کے بعد شاہراہ قراقرم کھلنے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، گلگت کے شہریوں نے پاک فوج سے اظہار تشکر کیا۔
پاک فوج نے متعلقہ حکام کو لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پرغذائی اجناس فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ کامیاب آپریشن کے بعد محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے پاک فوج اورایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہا ہے۔