بلوچستان :دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، اسلحہ و بارود کی بڑی کھیپ برآمد

اپ ڈیٹ 15 اپريل 2016 06:48pm

فائل فوٹو

کوئٹہ :حساس ادارو اور ایف سی نے افغانستان سے پاکستان اسلحہ اور گولہ بارود کی اسمگلنگ ناکام بنا کر بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا،وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کہتے ہیں کہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایف را کے ساتھ ملکر دہشت گردی کر رہی ہے، افغان حکومت یہ دہشت گردی بند کرائے ورنہ دونوں ممالک کے تعلقات مذید خراب ہوں گے۔

حساس اداروں اور ایف سی نے دہشت گردوں کے ارادے خاک میں ملا دیئے،نوشکی کے قریب پاکستان میں گولہ بارود منتقل کرنے کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کا مقابلہ ہوا جس میں متعدد دہشت گرد زخمی ہونے کے بعد اپنی گاڑیاں چھوڑ کر سرحد پار فرار ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے گاڑیوں سے اسلحے کی کھیپ برآمد کرلی، جس میں مارٹن گولے راکٹس، طیارہ شکن توپ کے گولے ہیں، گرینڈ اور دیسی ساختہ بم شامل ہیں۔اس کارروائی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ افغان حکومت پر برس پڑے،انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین مسلسل پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہورہی ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگر افغانستان حکومت دہشت گردی کو نہیں روکتی تو دو طرفہ تعلقات مزید خراب ہوجائیں گے،دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے بارکھان میں بی ایل کا تربیتی کیمپ مسمار کردیا اور اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔

Read Comments