لندن :وزیراعظم نواز شریف کے ایک ٹیسٹ کی رپورٹ موصول

اپ ڈیٹ 15 اپريل 2016 06:39pm

فائل فوٹو

لندن :لندن کے اسپتال میں وزیراعظم نواز شریف کا آج بھی میں طبی معائنہ ہوا گزشتہ روز ہونے والے دو ٹیسٹ میں سے ایک ٹیسٹ کی رپورٹ ڈاکٹرزکوموصول ہوگئی۔ مکمل ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی میں وزیراعظم کو گھربھیجنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف آج پورا دن اسپتال میں گذاریں گے۔ نوازشریف کے ہمراہ خاندان کے دوافراد بھی ہیں۔ برطانیہ کے دو ڈاکٹر وزیراعظم کا علاج کررہے ہیں وزیر اعظم نوازشرف کے ذاتی معالج بھی پاکستان سے لندن پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کے دو ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

Read Comments