ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے ،مصطفی کمال

شائع 15 اپريل 2016 05:48pm

فائل فوٹو

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو "را" کا ایجنٹ چلا رہا ہے اس پر پابندی عائد کی جائے۔ چوبیس اپریل کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا، عوام پاکستان کی ترقی کیلئے گھروں سے نکلیں۔

مصطفیٰ کمال نے ٹنڈوالہیار میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا خدارا پاکستان پر رحم کریں۔الطاف حسین نے "را" کے ایجنٹ ہونے کا اقرار کر رکھا ہے،برطانوی سفارت کار نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے ۔تمام تر ثبوتوں کی موجودگی پر پابندی نہیں لگا سکتے تو پر اس ملک کا خدا حافظ ہے۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا چوبیس اپریل کا جلسہ "را" کے ایجنٹوں کے تابوت پر آخری کیل ثابت ہوگا۔انہوں نے سندھ کی عوام سے اپیل کی کہ پاکستان کی بقاء کیلئے وہ پاک سر زمین پارٹی کا ساتھ دیں۔

Read Comments