Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ساہیوال کی سینٹرل جیل میں قتل کے دومجرموں کو پھانسی دے دی گئی، جبکہ وہاڑی میں قتل کے دومجرموں کی پھانسی روک دی گئی۔ساہیوال کی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے دومجرموں کو تختہ دار پرلٹکادیا گیا، مجرم مخدوم نے دوہزار تین میں ڈکیتی مزاحمت پرعرفان نامی شخص کوقتل کیاتھا، جبکہ مجرم ظہور نیدوہزاردو میں عارف والا میں امین نامی شخص کو قتل کیاتھا۔ ادھروہاڑی کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے دو مجرموں کی پھانسی روک دی گئی۔وہاڑی میں مجرم محمد انور نے انیس سو ترانوے میں ایک شخص کو قتل کیاتھا،لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے حکم پرمجرم انور کی پھانسی موٴخرکی گئی، جبکہ دوسرے مجرم صفدر نے انیس سوچھیانوے میں اعجاز نامی شخص کوقتل کیاتھا،پھانسی کے موقع پرراضی نامہ ہونے پر مقتول کی ماں نے مجرم صفدر کو معاف کردیا۔
ساہیوال کی سینٹرل جیل میں قتل کے دومجرموں کو پھانسی دے دی گئی، جبکہ وہاڑی میں قتل کے دومجرموں کی پھانسی روک دی گئی۔ساہیوال کی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے دومجرموں کو تختہ دار پرلٹکادیا گیا، مجرم مخدوم نے دوہزار تین میں ڈکیتی مزاحمت پرعرفان نامی شخص کوقتل کیاتھا، جبکہ مجرم ظہور نیدوہزاردو میں عارف والا میں امین نامی شخص کو قتل کیاتھا۔ ادھروہاڑی کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے دو مجرموں کی پھانسی روک دی گئی۔
وہاڑی میں مجرم محمد انور نے انیس سو ترانوے میں ایک شخص کو قتل کیاتھا،لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے حکم پرمجرم انور کی پھانسی موٴخرکی گئی، جبکہ دوسرے مجرم صفدر نے انیس سوچھیانوے میں اعجاز نامی شخص کوقتل کیاتھا،پھانسی کے موقع پرراضی نامہ ہونے پر مقتول کی ماں نے مجرم صفدر کو معاف کردیا۔