Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی میں محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ہیٹ اسٹروک کے خطرے کے پیش نظر تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر کے ایم سی کے اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ساتھ ہی ایمرجنسی عملے کوحاضررہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔تاکہ ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امدادفراہم کی جاسکے۔اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچاو کے آلات نصب کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔