Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
بھمبر:وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں عمران خان لندن زیک گولڈ اسمتھ کی انتخابی مہم چلانے کے لیے گئے ہیں۔ ملک کو ترقی دینے والا نواز شریف مخالفین کو اچھا نہیں لگتا۔
بھمبر آزاد کشمیر میں پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کے دورہ لندن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا،کہا کہ وزیراعظم نواز شریف طبی معائنے کے لیے لندن گئے ہوئے ہیں، مگر عمران خان ایک پاکستانی کے خلاف غیر پاکستانی کو سپورٹ کرنے کے لیے گئے ہیں۔
وزیراطلاعات پرویز شید کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کے خلاف سازشیں نہ ہوتیں تو آج پاکستان ترقی کی منزل طے کر چکا ہوتا۔ نواز شریف کے خلاف آج بھی سازشیں ہورہی ہیں، مخالفین کو ملک ترقی کرتا اچھا نہیں لگ رہا۔ وہ میڈیا کو بھی اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔
وزیراطلاعات پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔ نواز شریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔