Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم کے پانچ کارکنان کے خلاف کیس میں عدم حاضری پرسی ٹی ڈی افسرکو شوکازنوٹس جاری کردیا۔
انسداددہشت گردی عدالت میں بھارتی خفیہ ادارے را سے تعلق اور تخریب کاری کے الزام کے تحت گرفتارایم کیوایم کے پانچ کارکنان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے سی ٹی ڈی انسپکٹرسہیل خان کی عدم پیشی پربرہمی کا اظہارکیااورشوکاز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔ملزمان میں عبدالجبارعرف ٹینشن ،محسن ،خالد،عادل انصاری اورندیم شامل ہیں۔