وزیر اعلیٰ سندھ کی چینی وفد کو مکمل سیکورٹی فراہمی کی یقین دہانی

شائع 16 اپريل 2016 01:43pm

جاپان کے انکارکے بعد کراچی سرکلرریلوے کی بحالی کا جائزہ لینے چینی وفد کراچی پہنچ گیا ہے۔وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے چینی وفد کو کراچی سرکلر ریلوے میں سرمایہ کاری پرمکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

چائناریلوے اورشینوا چیمبرآف کامرس کے وفد نے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیراعلی ہاو¿س میں ملاقات کی۔چائنا ریلوے کے وفد نے کراچی سرکلرریلوے کی بحالی اورذوالفقارآباد سٹی میں سرمایہ کاری پردلچسپی کا اظہارکیا۔

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلرریلوے میں سرمایہ کاری پرچینی کمپنیوں کومکمل تحفظ فراہم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ چین کی کراچی سرکلرریلوے کی بحالی میں دلچسپی اہمیت کی حامل ہے۔

ملاقات میں سینیٹرسلیم مانڈوی والا ، صوبائی وزیرٹرانسپورٹ ممتازجکھرانی دیگرافسران بھی شریک تھے۔

Read Comments