Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
فائل فوٹوکراچی :پاکستان میں اٹھارہ برس کی عمر تک کے ساٹھ لاکھ سے زائد بچے کسی نا کسی معذوری کا شکار ہیں ، جو حکومت کی عدم توجہی کے باعث معاشرے میں اہم کردار ادا نہیں کرسکتے۔ سادہ کینوس کو اپنی صلاحیتوں سے رنگین کرتے ان معصوموں کو اگر مسیحا اور رہنما مل جائے تو مستقبل کے یہ معمار پاکستان کے مستقبل کو بھی رنگین بنا سکتے ہیں۔کراچی میں غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ تصویری مقابلے میں شریک ذہنی اور جسمانی طور پر معذوری کا شکار نونہالوں اور نوجوانوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔پاکستان میں چوبیس لاکھ بچے جسمانی اور اٹھارہ لاکھ بچے ذہنی معذوری کا شکار ہیں، جبکہ بارہ لاکھ بینائی اور چھ لاکھ قوت سماعت میں خرابی کے باعث معاشرے میں اپنا فعال کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں۔
فائل فوٹو
کراچی :پاکستان میں اٹھارہ برس کی عمر تک کے ساٹھ لاکھ سے زائد بچے کسی نا کسی معذوری کا شکار ہیں ، جو حکومت کی عدم توجہی کے باعث معاشرے میں اہم کردار ادا نہیں کرسکتے۔
سادہ کینوس کو اپنی صلاحیتوں سے رنگین کرتے ان معصوموں کو اگر مسیحا اور رہنما مل جائے تو مستقبل کے یہ معمار پاکستان کے مستقبل کو بھی رنگین بنا سکتے ہیں۔
کراچی میں غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ تصویری مقابلے میں شریک ذہنی اور جسمانی طور پر معذوری کا شکار نونہالوں اور نوجوانوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔
پاکستان میں چوبیس لاکھ بچے جسمانی اور اٹھارہ لاکھ بچے ذہنی معذوری کا شکار ہیں، جبکہ بارہ لاکھ بینائی اور چھ لاکھ قوت سماعت میں خرابی کے باعث معاشرے میں اپنا فعال کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں۔