Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
فائل فوٹواسلام آباد:ای سی ایل سے نام خارج نہ کرنے پرماڈل ایان علی نے توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزات داخلہ نہ صرف امتیازی سلوک بلکہ عدالتی فیصلے کی توہین کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ماڈل ایان علی کی جانب سے لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ نے توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور انچارج جناح ٹرمینل کراچی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے باوجودانکا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔ جبکہ دوسری جانب پرویز مشرف کا نام وزارت داخلہ نے اسی روزنکال دیا جس دن عدالتی فیصلہ آیا۔ اب وزارت داخلہ نہ صرف امتیازی سلوک بلکہ عدالتی فیصلے کی توہین کی مرتکب ہو رہی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر متعلقہ ذمہ داران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد:ای سی ایل سے نام خارج نہ کرنے پرماڈل ایان علی نے توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزات داخلہ نہ صرف امتیازی سلوک بلکہ عدالتی فیصلے کی توہین کی مرتکب ہو رہی ہے۔
ماڈل ایان علی کی جانب سے لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ نے توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور انچارج جناح ٹرمینل کراچی کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے باوجودانکا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔ جبکہ دوسری جانب پرویز مشرف کا نام وزارت داخلہ نے اسی روزنکال دیا جس دن عدالتی فیصلہ آیا۔ اب وزارت داخلہ نہ صرف امتیازی سلوک بلکہ عدالتی فیصلے کی توہین کی مرتکب ہو رہی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر متعلقہ ذمہ داران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔