Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رحمان ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پانامہ لیکس پر اگلے چند دنوں میں مزید نام سامنے آئیں گے، کچھ پارٹی لیڈر کے نام بھی آئیں گے۔ ایم کیو ایم اور را کی فنڈنگ کے معاہدے کی کاپی اگر مصفطی کمال کے پاس ہے تو عدالت جائیں۔پروگرام روبرو دو شوکت پراچہ میں اظہار خیال کرتے ہوے پیپلزپارٹی کے سینٹر رہنما سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس اکانومی لیکس لگ رہی ہے، ہر چیز کا مسئلہ وقت پر ہوجائے تو بوچھال نہیں آتے، پانامہ لیکس میں اگر وزیراعظم کا نام نہیں تو انہیں کام جاری رکھنا چاہیے۔ پانامہ لیکس پر پارلیمنٹ کی کمیٹی بنے اور جن کے نام ہے انکو کمیٹی میں بلایا جائے۔ ایم کیو ایم اور را کی فنڈنگ کے معاملے پر رحمان ملک نے کہا کہ الطاف حسین سے میری کبھی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی،ہمیشہ ملاقات میں گورنر سندھ موجود رہے، مصطفی کمال کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چاہیے، جب میں بولوں گا تو بہت سے ٹھیکیداروں کے نام آئیں گے، عظیم طارق کے قتل میں بھی پھر نام آئیں گے۔رحمان ملک نے کہا کہ پارٹی بالکل تقسیم نہیں، بلاول بھٹو مکمل اختیارات سے کام کر رہے ہیں، تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں سے رابطے ہوئے لیکن مشاورت سے آگے چلیں گے، اگلے چند دنوں میں مزید نام سامنے آئیں گے، کچھ پارٹی لیڈر کے نام بھی آئیں گے۔
اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رحمان ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پانامہ لیکس پر اگلے چند دنوں میں مزید نام سامنے آئیں گے، کچھ پارٹی لیڈر کے نام بھی آئیں گے۔ ایم کیو ایم اور را کی فنڈنگ کے معاہدے کی کاپی اگر مصفطی کمال کے پاس ہے تو عدالت جائیں۔
پروگرام روبرو دو شوکت پراچہ میں اظہار خیال کرتے ہوے پیپلزپارٹی کے سینٹر رہنما سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس اکانومی لیکس لگ رہی ہے، ہر چیز کا مسئلہ وقت پر ہوجائے تو بوچھال نہیں آتے، پانامہ لیکس میں اگر وزیراعظم کا نام نہیں تو انہیں کام جاری رکھنا چاہیے۔ پانامہ لیکس پر پارلیمنٹ کی کمیٹی بنے اور جن کے نام ہے انکو کمیٹی میں بلایا جائے۔
ایم کیو ایم اور را کی فنڈنگ کے معاملے پر رحمان ملک نے کہا کہ الطاف حسین سے میری کبھی خفیہ ملاقات نہیں ہوئی،ہمیشہ ملاقات میں گورنر سندھ موجود رہے، مصطفی کمال کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چاہیے، جب میں بولوں گا تو بہت سے ٹھیکیداروں کے نام آئیں گے، عظیم طارق کے قتل میں بھی پھر نام آئیں گے۔
رحمان ملک نے کہا کہ پارٹی بالکل تقسیم نہیں، بلاول بھٹو مکمل اختیارات سے کام کر رہے ہیں، تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں سے رابطے ہوئے لیکن مشاورت سے آگے چلیں گے، اگلے چند دنوں میں مزید نام سامنے آئیں گے، کچھ پارٹی لیڈر کے نام بھی آئیں گے۔