کراچی: اتحاد ٹاون میں کارروائی، کالعدم داعش کا ملزم گرفتار

شائع 17 اپريل 2016 06:43am

کراچی:کراچی کے علاقے اتحاد ٹاون میں کرائم برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم داعش کا ملزم سعد کو گرفتار کرلیا، ملزم آٹھ افراد کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

کرائم برانچ ون نے کی کراچی کے علاقے اتحاد ٹاون میں کامیاب کارروائی کی اور کالعدم تنظیم داعش کے خطرناک ملزم سعد کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی کرائم برانچ کے مطابق ملزم آٹھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، گرفتار ملزم سعد کا تعلق ملتان سے ہے، ملزم سے لیپ ٹاپ، موبائل فون، دستی بم ، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

Read Comments