علی پور:شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 15افرد بے ہوش

شائع 18 اپريل 2016 06:05am

علی پور:علی پورکے قریب شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے پندرہ افرد بے ہوش ہوگئے، متاثرین کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق علی پورکے قریب شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے کے بعد پندرہ افرد بے ہوش ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا،متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق پانچ افراد کی حالت تشویشناک تھی جس کے باعث انہیں بہاولپور اور ملتان بھیج دیا گیا۔

Read Comments