کرک میں پرانی دشمنی پر فائرنگ ،3 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 18 اپريل 2016 07:48am

کرک :کرک میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ،پولیس کے مطابق کرک کے نواحی علاقے صابرآباد میں مخالفین نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی،جس میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقتولین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا،فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Read Comments