Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :پاک بحریہ نیول اکیڈمی میں مڈ شپ مین اورایس ایس سی کورس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ ہوئی ،پاس آوٴٹ ہونے والوں میں بائیس غیر ملکی کیڈٹس بھی شامل،رائل سعودی نیوی کیوائس ایڈمرل عبداللہ السطان نے پریڈ کا معائنہ کیا۔تقریب سے خطاب میں وائس ایڈمرل عبداللہ السطان نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اسے خطے کی دیگرفورسزسے نمایاں مقام دلاتی ہے،انہوں نے کہا کہ نیول اکیڈمی میں مہمان خصوصی بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ اس موقعے پر نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ نے تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس کومبارکباد دی ،کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازی شمشیراورشیلڈزتقسیم کی گئیں۔پاسنگ آوٹ میں مڈشپ مین اورایس ایس سی کورس میں کامیابی حاصل کرنے والے کیڈٹس شریک ہوئیجبکہ بائیس غیرملکی کیڈٹس نے بھی تربیت مکمل کی۔تربیت حاصل کرنے والوں میں مالدیب،بحرین،اردن،لیبیا،فلسطین، قطر، سعودی عرب،سری لنکا،ترکمانستان اوریمن کے کیڈٹس شامل تھے۔
کراچی :پاک بحریہ نیول اکیڈمی میں مڈ شپ مین اورایس ایس سی کورس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ ہوئی ،پاس آوٴٹ ہونے والوں میں بائیس غیر ملکی کیڈٹس بھی شامل،رائل سعودی نیوی کیوائس ایڈمرل عبداللہ السطان نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
تقریب سے خطاب میں وائس ایڈمرل عبداللہ السطان نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اسے خطے کی دیگرفورسزسے نمایاں مقام دلاتی ہے،انہوں نے کہا کہ نیول اکیڈمی میں مہمان خصوصی بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
اس موقعے پر نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ نے تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس کومبارکباد دی ،کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازی شمشیراورشیلڈزتقسیم کی گئیں۔
پاسنگ آوٹ میں مڈشپ مین اورایس ایس سی کورس میں کامیابی حاصل کرنے والے کیڈٹس شریک ہوئیجبکہ بائیس غیرملکی کیڈٹس نے بھی تربیت مکمل کی۔تربیت حاصل کرنے والوں میں مالدیب،بحرین،اردن،لیبیا،فلسطین، قطر، سعودی عرب،سری لنکا،ترکمانستان اوریمن کے کیڈٹس شامل تھے۔