خام تیل کی پیدوار منجمد کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا

اپ ڈیٹ 18 اپريل 2016 09:28am

اسلام آباد:اوپیک اور دیگر ممالک کے درمیان دوحہ اجلاس میں خام تیل کی پیداوار منجمد کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مزید پانچ فیصد کم ہوگئی۔

ایران اور سعودی عرب کے درمیان ڈیڈلاک اور ایران کی عدم شرکت کے باعث قطر میں اوپیک اور دیگر ممالک کے درمیان اجلاس بے نتیجہ رہا، اجلاس میں خام تیل کی پیداوار منجمد کرنے پراتفاق نہ ہوسکا، ایک جانب ایران بین الاقوامی پابندیاں ہٹنے کے بعد زیادہ سے زیادہ تیل فروخت کرنا چاہتا ہے ۔

دوسری طرف سعودی عرب نے بھی دھمکی دی ہے کہ وہ اپنی تیل کی پیدوار پر اس وقت تک کوئی حد مقرر نہیں کرے گا، جب تک ایران بھی ایسا کرنے پر راضی نہ ہوجائے۔ چھ گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس اجلاس کے بعد قطر کے وزیر توانائی نے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کو ابھی مزید وقت کی ضرورت ہے۔

اجلاس اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ مذاکرات کے لیے ہمیں ابھی مزید وقت درکار ہے، اور اب سے دو جون تک اوپیک کے آئندہ اجلاس سے قبل تمام شریک ممالک آپس میں مذکرات کریں گے،اجلاس کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت پانچ فیصد کمی سے اکتالیس ڈالر فی بیرل پرآگئی۔

Read Comments