ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار ٹائیگر شروف ان دنوں اپنا موازنہ بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اور با صلاحیت اداکار رتیک روشن سے کرنے لگے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ ہم دونوں بالکل ایک جیسا سوچتے ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارےدی انڈین ایکسپریس کے مطابق ٹائیگر نے رتیک کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں رتیک کی بہت عزت کرتا ہوں ،مجھے ان کے ڈانس کرنے کا انداز بہت پسند ہے،میں مستقبل میں ان کے جیسا بننا چاہتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب میں رتیک سے ملا تو اندازہ ہوا کہ وہ اپنے کام کولے کر انتہائی سنجیدہ ہیں اور ہر باریک سے باریک چیز پر بہت دھیان دیتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ان کا ہر کام پر فیکٹ ہو تا ہے ،میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا انہوں نے رتیک کے ڈانس کرنے کے اسٹائل کو بارہا اپناتے ہوئے اپنی فلم میں خود بھی ویسا ہی ڈانس کرنے کی کوشش کی ہے۔
واضح رہے کہ ٹائیگر ان دنوں اپنی آنے والی فلم باغی کی تشہیر میں مصروف ہیں،فلم کے ہدایتکارشبیر خان ہیں ،جبکہ اداکارہ شردھا کپور ان کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔