پاک آئی ایم ایف جائزہ اجلاس آئندہ ماہ دبئی میں متوقع

اپ ڈیٹ 18 اپريل 2016 09:31am

اسلام آباد:پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان گیارہواں جائزہ اجلاس آئندہ ماہ دبئی میں ہوگا، آئی ایم ایف حکام پاکستان میں ٹیکس اصلاحات اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

ایکسٹینڈڈ فنڈ فسلیٹی پروگرام کے تحت پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان گیارہویں جائزہ مذاکرات تین مئی سے دبئی میں شروع ہوں گے، مذاکرات میں ٹیکس اصلاحات اور رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایف بی آر کے چئیرمین نثار محمد خان سمیت دیگراعلی حکام تکنیکی سطح کے مذکرات کے دوران ٹیکس محصولات ،نجکاری پروگرام اور دیگر معاشی اقدامات کے حوالے سیآئی ایم ایف کو آگاہ کریں گے، جبکہ وزیرخزانہ اور دیگر حکام پالیسی مذاکرات میں شرکت کریں گے، جائزہ مذاکرات ایک ہفتے تک جاری رہیں گے۔

Read Comments