Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راجن پور :راجن پور میں چھوٹو گینگ کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ،دو گھنٹے کی نرمی کے بعد کرفیو دوبارہ نافذ کردیا گیا، ہتھیار ڈالنے کے معاملے پر چھوٹو گینگ میں پھوٹ پڑ گئی۔
راجن پور میں کچے کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں،آپریشن ضرب آہن بیسیویں روز میں داخل ہو گیا ،پاک فوج کے جوانوں نے کچے کے علاقے کا مکمل محاصرہ کرکے چھوٹو گینگ کو وارننگ جاری کردی ہے،صبح چھ سے آٹھ بجے تک نرمی کے بعد دوبارہ کرفیو لگا دیا گیا۔پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں نے تمام دریائی پتن پر عارضی مورچوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔
ذرائع اس بات کا امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ چھوٹو گینگ ہتھیار ڈال دیگا،سرکاری حکام کے مطابق تمام مغوی پولیس اہلکار باحفاظت ہیں،آپریشن ضرب آہن کو حتمی شکل دینے کیلئے سکیورٹی فورسز کے درمیان مشاورتی میٹنگز بھی جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہتھیار ڈالنے کی تجویز پر چھوٹو گینگ کے درمیان پھوٹ پڑنے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔چھوٹو گینگ مغوی پولیس اہلکاروں کی ان کے ورثاء سے بات چیت کا سلسلہ تاحال جاری رکھے ہوئے ہے۔
[video width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/04/rahim-yar-khan-aired-1215_mpeg4.mp4">[/video]