Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کار پر فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی تنازعہ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے باعث کار میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس پی گلشن اقبال ڈاکٹر فہد کے مطابق زخمی افراد میجر ریٹائرڈ جمیل کیانی اور انکا بیٹا جبران ہیں، دونوں تعمیرات کے کاروبار سے وابسطہ ہیں اور انکا گلستان جوہر میں مخالفین سے تنازعہ بھی ہے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے 20 خول ملے ہیں جس میں 14 خول نائن ایم ایم پستول کہ جبکہ چھ خول تیس بور پستول کے ہیں۔پولیس کو شبہ ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی تنازعہ کا شاخسانہ ہوسکتا ہے تاہم ہر پہلو سے واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔