جعلی حلف ناموں کے معاملہ پرپی ٹی آئی بھاگ رہی ہے،دانیال عزیز

شائع 18 اپريل 2016 01:05pm

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنماءدانیال عزیز کا کہنا ہے کہ کمیشن کی تشکیل سے متعلق پانچ ججزنے تحریک انصاف کے رویے کی وجہ سے معذرت کرلی ہے ۔فارن فنڈنگ کی تحقیقات کی جائے تاکہ پتہ چلے تحریک انصاف کس کی آلہ کارہے ۔

جھوٹے حلف نامے جمع کروانے سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ جمع کروایا ۔ چیف الیکشن کمشنرسرداررضا نے کیس کی سماعت کی علیم خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ این اے ایک سو بائیس میں جمع کرائے گئے حلف نامے علیم خان نے نہیں ووٹرزنے جمع کرائے۔ حلف ناموں کی تصدیق کے لیے اوتھ کمشنر سے تصدیق کرائی جاسکتی ہے ۔سماعت پچیس اپریل تک ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماءدانیال عزیز کا کہنا تھاکہ جعلی حلف ناموں کے معاملہ پرپی ٹی آئی بھاگ رہی ہے،اگرچوری نہیں کی توتلاشی دو ۔

دانیال عزیزکا کہنا تھاکہ پانچ ججوں سے رابطہ کیا تاہم تحریک انصاف کے رویے کے باعث ججز نے معزرت کرلی ۔پاناما پیپرکی رپورٹ جھوٹی تھی۔ دانیال عزیز کا کہنا تھاکہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کی جائے تاکہ پتہ چلے تحریک انصاف کس کی آلہ کار ہے۔

Read Comments