خضدار:144 فراری کمانڈرز ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

شائع 18 اپريل 2016 01:20pm

خضدار:خضدارمیں ایک سو چوالیس فراری کمانڈرز ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔کمشنر قلات کا کہنا ہے ہتھیار ڈالنے والوں سے کیے گئے وعدے پورے کریںگے۔

خضدار میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کمشنرقلات ڈویژن ڈاکٹر محمد اکبر حریفال نے بتایا کہ سالوں سے حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ایک سو چوالیس فراری کمانڈرز ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والوں سے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔

ہتھیار ڈالنے والے ایک سو چوالیس فرارری کمانڈرز کا تعلق کالعدم بی ایل اے،لشکر بلوچستان اور بی آر اے سے ہے۔

Read Comments