سات سمندرپارسے کورٹ کے سامنے پیش ہونے آیا ہوں،عبدالقادر پٹیل

شائع 18 اپريل 2016 02:41pm

کراچ:عبدالقادرپٹیل کہتے ہیں کہ میں سات سمندرپارسے کورٹ کے سامنے پیش ہونے آیا ہوں۔میرے پاس پیپلزپارٹی میں کوئی عہدہ نہیں ہے۔ عہدے سے ہٹادیاگیاتھا۔

کراچی میں انسدادہشتگردی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں قادرپٹیل کا کہنا تھا کہ میں ایک محب وطن اورقانونی کی پاسداری کرنے والا شہری ہوں ۔اپنے اوپرالزامات پرسات سمندرپارسے کورٹ کے سامنے پیش ہونے آیا ہوں۔

نثارکھوڑوکے بیان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرقادرپٹیل کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر سوال سینیئرقیادت سے کیا جائے ۔ رینجرز تحقیقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرقادرپٹیل کا کہناتھا کہ وہ اس معاملے پرابھی کچھ نہیں بول سکتے تحقیقات متاثرہونے کا اندیشہ ہے ۔

Read Comments