ایم کیوایم کسی جماعت سے خوفزدہ نہیں ہے،خواجہ اظہار الحسن

شائع 18 اپريل 2016 02:47pm

کراچی:سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے کہاہے کہ کرپشن دہشت گردی کے فروغ کا نتیجہ ہے کرپشن کے خاتمہ کے لیے عمرقید اورپھانسی کی سزائیں مقررکی جائیں۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ ملک میں مفاہمتی کرپشن عروج پرہے۔کرپشن کے خاتمہ کے لیے عمرقید اورپھانسی کی سزا مقررکی جائے۔

پارٹی اورجسمانی صحت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں خواجہ اظہارالحسن نے دلچسپ تبصرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی پھل پھول رہے ہیں اورپارٹی بھی،ایم کیوایم کسی جماعت سے خوفزدہ نہیں ہے۔

خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی متحد ہیں جوچلے گئے یا موجود نہیں ان کا اللہ حافظ ہے۔

Read Comments